اسلام میں مشہور سنّتیں یہ ہیں ختنہ کرنا، مسواک کرنا، لبوں کے بال صاف کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا، بغلوں کے بال صاف کرنا، ناخن کاٹنا، سر منڈوانا یا سارے سر پر بال رکھنا اور بیچ سے مانگ نکالنا
مستحبات و سننِ زوائد
اسلام میں مشہور مستحبات و سنّنزوائد یہ ہیں
غسل جمعہ، غسل عیدیں، غسل عرفہ، غسل احرام، سر میں خشک کنگھی پھیرنا، ڈاڑھی مین تر کنگھی پھیرنا، دعوت ولیمہ، سلام کہنا، مصافحہ کرنا، ضیافت قبول کرنا، چھینک حتٰی الامکان آہستہ سے لینا اور الحمد اللہ آونچی آواز سے کہنا بیمارپرسی عیادت جبکہ مرض شدید نہ ہو اگر مرض شدید ہو تو بیمار پرسی فرض کفایہ ہے، بالوں کے تیل و خوشبو لگانا، اچھا لباس پہننا، کبھی کبھی آاینہ دیکھنا، سبز و سفید و سیاہ پوشاک افضل ہے، پاجامہ پہننا، سیاہ موزہ پہننا، صافہ میں شملہ پہننا، نیک اور افضل کام سیدھے ہاتھ سے کرنا مثلاً کھانا پینا, قرآن مجید و دینی کتب اور دوسری اشیائ لینا دینا، ناک منھ میں پانی ڈالنا وغیرہ، ناپسندیدہ کام بائیں ہاتھ سے کرنا مثلاً استنجائ خواہ پتھر و ڈھیلہ سے کرے یا پانی سے، کپڑوں و لباس کا بقدر کفایت چھوٹا رکھنا کیونکہ لباس کا حاجت سے زیادہ لمبا رکھنا مکروہ ہے اور اس میں تکبر و ناز پایا جاتا ہے، جب چالیس سال کی عمر تو ہاتھ میں لاٹھی (عصا) رکھنا، سوائےممنوعہ اور منکرہ موقعوں کہ ہر ہال میں قبلہ کی طرف منہ کر کےبیٹھنا، عزیزوں اور دوستوں کا تحفہ قبول کرنا اور ان کواس کا بدلہ دینا، مسلمانوں کی ضرورتوں میں اللہ کے واسطے کوشش کرنا، صدقہ کی نیت سے حاجت سے زیادہ کسب کرنا، نیکوں‘عابدوں‘ زاہدوں اور علمائ و صلحائ کی صحبت حاصل کرنا، آنکھوں میں نماز عشائ کے بعد سرمہ لگانا، قیلولہ کرنا، علم طب سیکھنا، فصد کھلوانا، سفر کے لئے دن کے وقت روانا ہونا اور ہفتہ یا جمعرات کی فجر کو سفر کرنا، بیمار کا توبہ استغفار کرنا‘ رونا‘ صدقہ کرنا اور صحتیاب ہونے پر غسل صحت کرنا، کھانے پینے سے پہلے بسم اللہ کہنا سنًت ہے اور ہر لقمہ پر کہنا مستحب، کھانے پینے کے بعد الحمد اللہ کہنا سنًت ہے اور ہر لقمہ پر کہنا مستحب، کھانے سے پہلے اور بعد میں دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھونا، دائیں ہاتھ سےکھانا، کھانے میں آخر وقت تک دوستوں کا ساتھ دینا، کھاتے وقت جوتا اتار کر بیٹھنا، مل کر کھانا( سہارا لگا کر یا پائوں لٹکا کر کھانا مکروہ ہے)، باوضو کھانا، جب سچی بھوک لگے تو کھانا اور کچھ بھوک باقی ہو تو ہاتھ روک لینا، تین انگلیوں سے کھانا کھانا محض ایک انگلی سے نہ کھائے‘ اگر ضرورت ہو تو چوتھی اور پانچوی انگلی بھی ملائے، لکڑی اور مٹی کے برمنوں میں کھانا پینا افضل ہے بہ نسبت تانبے‘لوہے وغیرہ دھاتوں کے برتنوں میں، کپڑے وغیرہ کا دسترخواںبچھا کر کھانا اس پر رکھنا تاکہ کھانے وغیرہ کے ریزے گر کر پائوں سے بےادبی نہ ہو، دعوت میں سبزیات ‘ پھل وغیرہ اور سرکہ حاضر کرنا، کھاتے وقت دایاں پائوں کھڑا رکھنا اور بایاں بچھا کر بیٹھنا، کھانے کے اول و آخر نمکیں چیز چکھنا یا نمک چکھنا، کھانا اپنے آگے سے کھانا، کھانے کا برتن خالی ہونے پر انگلی سے چاٹنا، کھانے کے ریزہ کو کھا لے پھینکےنہیں، دھونے کے بعد ہاتھوں کونہ جھٹکنا، کھانے کے بعد کھلانے والے کے لئے دعا کرنا
Popular Posts
-
بِسْمِ الْلّٰهِ الْرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم . "اِنشاءاللّٰه" یا "اِن شاءاللّٰه" ★عام طور پر اردو لکھنے والے "اگ...
-
In this Amazing and endless book of durood sharif the author god blessed him ,he collected more than 800 names of Rasulallah Peace be upo...
-
پہلی دلیل --- دلیل صنعت تمام عقلاء اس بات پر متفق ہیں کے صنعت سے صانع(بنانے والا) کی خبر ملتی ہے مصنوع (جس کو بنایا گیا)اور صنعت (factory)ک...
-
تمہید کہتے ہیں کہ اسلام کے عروج کے دور میں بغداد کے قاضی اپنے شاندار گھوڑے پر سوار بازار میں جا رہے تھے کہ ایک غریب یہودی موچی نے ان کو رو...
-
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اس ساڑھے چودہ سو سال کے عرصہ میں کروڑ ہا خطیبوں ، واعظوں ،مفسروں ،محدثوں ، ادیبوں ، مفکروں ،دانشوروں ، قلم کارو...
-
عورتوں کے لئے ایک خاص تحریر۔ عورت باہر نکلتے ہوئے کن باتوں کا خاص خیال رکھے گی ایک ہلا دینے والی تحریر کوئی عورت ایسی پتھر دل نہیں ہو سکتی ...
-
اللّٰه کے رَسُول صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے قیامت کے نشانات بتلاتے ہوئے فرمایا: کہ اُونٹوں اور بَکریوں کے چَروَاہے جو بَرہَنَہ بَد...
-
تذکرہ موت قرآن میں ! کُلُّ مَنْ عَلَیْھَافَانٍ وَّ یَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔ جو کوئی زمین میں ہے فنا ہونے والا ہ...
-
حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب حقی رحمۃ اللہ علیہ کا خاندانی پس منظر پشتینی طور پر خدمت علم ودین واشاعت حدیث وسنت رہا ہے ، یہ خاندان بخارا ک...
Friday, July 8, 2016
سُننِ اسلام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Majlis e zikar
" />If you cannot see the audio controls, If you cannot see the audio controls, listen/download the audio file here">listen/download the audio file here
No comments:
Post a Comment