کفر اور شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ بدعت ہے بدعت کی تعریف بدعت اُن چیزوں کو کہتے ہیں جن کی اصل شرعیت سے ثابت نہ ہو- اورشرع شریف کی چاروں دلیلوں یعنی کتاب اللّٰہ وسنت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم و اجماع امت و قیاس مجتہدین سے ثبوت نہ ملےاور اس کو دیں کا کام سمجھ کر کیا جائے یا چھوڑا جائے- بدعت بری چیز ہے خواہ اس کا موجد کوئی بھی کیوں نہ ہو- حضورِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایسی ہر بدعت کو گمراہی اور دوزخ میں پہچانےوالی فرمایا ہے، لوگوں نے ہزارہا بدعتیں پیدا ہونے سےمرنے تک نکالی ہیں جو ہر زمانے اور ہر ملک میں مختلف ہیں- جن کا احاطہ کرنا نہایت مشکل ہےاور یہی بدعت کی بڑی شناخت ہے- کیونکہ سنت ہر جگہ اور ہر زمانے میں یکساں ہے-لوگوں میں بکثرت بدعتیں رائج ہیں جن کو اکثر لوگ جائز سمجھتے ہیں یا گناہ بھی سمجھتے ہیں تو ہلکا سمجھ کر پرواہ نہیں کرتےنہ خود رکتے ہیں اور -نہ دوسروں کو روکتے ہیں
چند مشہور بدعتیں یہ ہیں
١. پختہ قبر بنانا، قبروں پر گنبد بنانا، قبروں پر دھوم دھام سے میلہ اور چراغاں کرنا، عورتوں کا وہاں جانا قبروں پر چادریں اور غلاف چڑھانا، اپنے خیال میں بزرگوں کو راضی کرنے کے لئے قبروں کی حد سے زیادہ تعظیم کرنا،
٢. تعزیہ یا قبر کوچومنا چاٹنا، قبروں کی خاک ملنا، قبروں کی طرف نماز پڑھنا، - مٹھائی، گلگلے، چوری وغیرہ چڑھانا
٣. تعزیہ کوسلام کرنا،
٤. تیجا دسواں اور چالیسواں وغیرہ ضروری سمجھ کر کرنا،
٥. نکاح ختنہ بسم اللّٰہ وغیرہ میں رسمیں کرنا خصوصاً قرض لے کر ناچ گانا کرنا،
٦. سلام کی جگہ بندگی آداب وغیرہ کہنا یا سر پر ہاتھ رکھ کر جھک جانا،
٧. راگ باجا، گانا سننا خصوصاً اس کو عبادت سمجھنا، ڈومنیوں وغیرہ کو نچانا اور دیکھنا اور اس پر خوش ہو کر ان کو انعام دینا،
٨. نسب پر فخر کرنا،
٩. دولہا کو خلاف شرع لباس پہنانا،
١٠. آتش بازی وغیرہ کا سامان کرنا،
١١. فضول آرائش کرنا،
Popular Posts
-
بِسْمِ الْلّٰهِ الْرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم . "اِنشاءاللّٰه" یا "اِن شاءاللّٰه" ★عام طور پر اردو لکھنے والے "اگ...
-
In this Amazing and endless book of durood sharif the author god blessed him ,he collected more than 800 names of Rasulallah Peace be upo...
-
پہلی دلیل --- دلیل صنعت تمام عقلاء اس بات پر متفق ہیں کے صنعت سے صانع(بنانے والا) کی خبر ملتی ہے مصنوع (جس کو بنایا گیا)اور صنعت (factory)ک...
-
تمہید کہتے ہیں کہ اسلام کے عروج کے دور میں بغداد کے قاضی اپنے شاندار گھوڑے پر سوار بازار میں جا رہے تھے کہ ایک غریب یہودی موچی نے ان کو رو...
-
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اس ساڑھے چودہ سو سال کے عرصہ میں کروڑ ہا خطیبوں ، واعظوں ،مفسروں ،محدثوں ، ادیبوں ، مفکروں ،دانشوروں ، قلم کارو...
-
عورتوں کے لئے ایک خاص تحریر۔ عورت باہر نکلتے ہوئے کن باتوں کا خاص خیال رکھے گی ایک ہلا دینے والی تحریر کوئی عورت ایسی پتھر دل نہیں ہو سکتی ...
-
اللّٰه کے رَسُول صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے قیامت کے نشانات بتلاتے ہوئے فرمایا: کہ اُونٹوں اور بَکریوں کے چَروَاہے جو بَرہَنَہ بَد...
-
تذکرہ موت قرآن میں ! کُلُّ مَنْ عَلَیْھَافَانٍ وَّ یَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔ جو کوئی زمین میں ہے فنا ہونے والا ہ...
-
حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب حقی رحمۃ اللہ علیہ کا خاندانی پس منظر پشتینی طور پر خدمت علم ودین واشاعت حدیث وسنت رہا ہے ، یہ خاندان بخارا ک...
Friday, July 8, 2016
بدعت کا بیان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Majlis e zikar
" />If you cannot see the audio controls, If you cannot see the audio controls, listen/download the audio file here">listen/download the audio file here
No comments:
Post a Comment