جو مسلمان اللّٰہ تعالی اوراس کے رسول کی پیروی کرے، کثرت سے ذکروعبادت کرے، گناہوں سے بچتا رہے، اللّٰہ رسول کی محبت دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ رکھتا ہو وہ اللّٰہ کا مقرب و پیارا ہو جاتا ہے۔ایسے شخص کو ولی کہتے ہیں، ویسے تو ہر مومن ولی ہے۔لیکن جو شخص قرب باری تعالی کا ایک خاص مقام حاصل کر لیتا ہے اصطلاح شرع میں اس کو ولی کہتے ہیں اور اسکی پہچان یہ ہے کہ وہ مسلمان متقی پرہیزگار ہو عبادت بہت زیادہ کرتا ہو، اللّٰہ اور رسول کی محبت ہر چیز سے زیادہ رکھتا ہو، دنیا کی حرس نہ ہو اور آخرت کا خیال اس کو ہر وقت لگا رہتا ہو۔ تمام صحابہ ولی ہوئےہیں، بلکہ وہ غیر صحابی ولی کے مقابلہ میں اعلیٰ درجے کے ولی ہیں، جس طرح کوئی صحابی یا ولی خواہ کتنا ہی بڑا درجہ رکھتا ہو کسی نبی کے برابر نہیں ہو سکتا، اسی طرح صحابی ہونے کی فضیلت بھی بہت بڑی ہے اور کوئی غیر صحابی ولی خواہ کتنا ہی بڑا درجہ رکھتا ہو کسی ادنیٰ صحابی کے برابر بھی نہیں ہو سکتا۔صحابہ کے بعد اولیاء اللّٰہ میں تابعین کا مرتبہ ہے۔پھر تبع تابعین کا، اولیاء اللّٰہ کے بہت سے سلسلے ہوئے ہیں۔ جن میں سے چار سلسلے بہت مشہور اور دنیا میں رائج ہیں۔وہ یہ ہیں چشتیہ، قادریہ، نقشبندیہ، سہروردیہ ایسا شخص جو خلاف شرع کام کرے مثلاً نماز نہ پڑھے یا داڑھی منڈائے یا کوئی اور شرعیت کے خلاف کرے اس کو ولی سمجھنا بلکل غلط ہے خواہ اس سے کتنی ہی خارق عادت باتیں ظاہر ہوں اور خواہ وہ ہوا پر اڑنے یا پانی پر چلنے لگے، جب تک کوئی شخص اپنے ہوش و ہواس میں ہے اور اس کو عبادت کرنے کی طاقت حاصل ہے ایمان لانے کے بعد اس کو شرعیت کی پابندی کرنا فرض ہے کوئی عبادت اس کو معاف نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی گناہ کی بات اس کے لئے جائز ہوتی ہے ایسے شخص سے جو خلاف شرع باتوں پر عمل کرتا ہو کشف و خوارق عادات کا ظاہر ہونا استدراج اور دھوکا ہے۔لیکن اگر کوئی شخص غلبہ محبت الہیٰ میں مستغرق ہو کر یا کسی دماغی صدمہ کی وجہ سے اپنے آپ سے بے خبر ہو جائے حتیٰ کہ اپنے کھانے پینے پہنے وغیرہ سے بھی بے خبر ہو جائے تو وہ شرع کی پابندی سے بری اور آزاد ہو جاتا ہے، ایسے -شخص کو برا نہ کہنا چاہئے اور اس کی پیروی بھی نہیں کرنی چاہئے
Popular Posts
-
بِسْمِ الْلّٰهِ الْرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم . "اِنشاءاللّٰه" یا "اِن شاءاللّٰه" ★عام طور پر اردو لکھنے والے "اگ...
-
In this Amazing and endless book of durood sharif the author god blessed him ,he collected more than 800 names of Rasulallah Peace be upo...
-
پہلی دلیل --- دلیل صنعت تمام عقلاء اس بات پر متفق ہیں کے صنعت سے صانع(بنانے والا) کی خبر ملتی ہے مصنوع (جس کو بنایا گیا)اور صنعت (factory)ک...
-
تمہید کہتے ہیں کہ اسلام کے عروج کے دور میں بغداد کے قاضی اپنے شاندار گھوڑے پر سوار بازار میں جا رہے تھے کہ ایک غریب یہودی موچی نے ان کو رو...
-
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اس ساڑھے چودہ سو سال کے عرصہ میں کروڑ ہا خطیبوں ، واعظوں ،مفسروں ،محدثوں ، ادیبوں ، مفکروں ،دانشوروں ، قلم کارو...
-
عورتوں کے لئے ایک خاص تحریر۔ عورت باہر نکلتے ہوئے کن باتوں کا خاص خیال رکھے گی ایک ہلا دینے والی تحریر کوئی عورت ایسی پتھر دل نہیں ہو سکتی ...
-
اللّٰه کے رَسُول صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے قیامت کے نشانات بتلاتے ہوئے فرمایا: کہ اُونٹوں اور بَکریوں کے چَروَاہے جو بَرہَنَہ بَد...
-
تذکرہ موت قرآن میں ! کُلُّ مَنْ عَلَیْھَافَانٍ وَّ یَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔ جو کوئی زمین میں ہے فنا ہونے والا ہ...
-
حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب حقی رحمۃ اللہ علیہ کا خاندانی پس منظر پشتینی طور پر خدمت علم ودین واشاعت حدیث وسنت رہا ہے ، یہ خاندان بخارا ک...
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Majlis e zikar
" />If you cannot see the audio controls, If you cannot see the audio controls, listen/download the audio file here">listen/download the audio file here
No comments:
Post a Comment