Popular Posts

Sunday, January 15, 2017

شادی کے بعد ناخوشگوار گھریلو حالات کی اک بڑی وجہ


کچھ لڑکیاں شادی کے فورا بعد اپنے سسرال والوں کی شکایتیں اپنے شوہر کو کرتی نظر آتی ہے. جب شوہر نہیں سنتا تو آہستہ آہستہ اپنے میکے آ کر اپنے ماں باپ کو بتاتی ہیں کہ مجھے اپنی ساس، نند، یا تیسرے شخص سے یہ مسئلہ ہے. یا فلاں جادو کرتا کرواتا ہے.شوہر میری سنتا ہی نہیں. اولاد نہیں ہوتی. گهر میں سکون نہیں ہے. پیسہ بہت ہے مگر برکت نہیں.یا پیسہ آنا بند ہو گیا ہے. کوئی میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا. اولاد اگر ہو جائے تو نافرمان بہت ہے. پھر اسی لڑکی کو فلاں جادو کے توڑ کرنے والے دو نمبر عامل کے پاس لے جاتے ہیں جو پہلے ہی شکار کے انتظار میں گهات لگائے بیٹھا ہوتا ہے اور وہاں عزت بھی جاتی ہے اور مال بھی. اکثر تو شادیوں سے پہلے ستاروں کی چالیں دیکھ کر شادیوں کے دن رکھتے ہیں مگر نتیجہ پهر وہی طلاق یا گهر کا سکون تباہ و برباد ہو گیا اور جادو اور آفات کے دروازے کھل جاتے ہیں.یہ ہر خاندان کی کہانی ہے کہ سب کچھ ہے مگر شادی کے کچھ عرصہ بعد سب حالات بدل گئے سکون تباہ ہو گیا اور جو مال تھا ضائع ہو گیا.
آج بتاتا ہوں کہ اس کے پیچھے کیا راز ہے جو ہنستے مسکراتے گهر کو ماتم گاہ بنا دیتا ہے.
قارئین !
ہم لوگوں میں رواج ہے کہ نکاح سے پہلے کچھ رسومات مثلاً تیل مہندی کی ہیں.جن میں غیر محرم مرد اور عورتوں کا بہت قرب ہو جاتا ہے. تنگ لباس اور کھلے گلے، ننگے بازو،کهلے بال اور خوشبو سے مہکتے جسم. اپنے آپ کو نمایا کرنے کی کوشش اور حد سے بڑھ جانا. نظروں کا گناہ، جو سب گناہوں کو جنم دیتا ہے.گانے لگا کر سب کے سامنے ناچنا اور وہ بھی اسی مختصر لباس کے ساتھ.غیر محرموں کا آپس میں نمبرز کا تبادلہ اور پهر نئے گناہوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے. حرام رزق سے شادی کرنا.اور جب اللہ اللہ کرکے نکاح کا دن آتا ہے تو نکاح کی تقریب کے بعد بڑے ادب کے ساتھ لڑکی کو کار تک "قرآن شریف" کے سائے میں الوداع کیا جاتا ہے تاکہ برکت مل سکے.
مگر یہی چیز نکاح کو تباہ کرنے کی وجہ بنتی ہے.
قارئین !
یہ قرآن شریف اگر آپ کے حق میں سفارش کر سکتا ہے تو زرا سوچیے تو سہی یہ "بد دعا" نہیں دے سکتا ؟دیتا ہے اور وجہ بھی یہی ہے کہ جب آپ اپنی بیٹی یا بہن کی شادی کی ساری رسومات قرآن شریف کے خلاف کریں گے گناہوں میں خود بھی ڈوبے اور دوسرے بھی آپ کی وجہ سے ان گناہوں میں ملوث ہو گئے.اور نکاح والے دن قرآن شریف کو مذاق بنا کر اپنی بہن ، بیٹی کے سر پر رکھ دیتے ہیں.اس وقت قرآن چیخ اٹھتا ہے کہ "یا اللہ سارے کام آپ اور آپ کے حبیب ﷺ کی مرضی کے خلاف ہوئے ہیں.میرا اور آپ کے حبیبﷺ کے حکم کا مذاق اڑایا گیا ہےمجھ میں لکھے آپ کے پیغامات اور آپ کے حبیب ﷺ کے احکامات کی تذلیل کی گئی ہے. یا اللہ ان لوگوں نے آپ کا اور آپ کے حبیب ﷺ کے احکامات کی تذلیل کی ہے توں ان کو زلیل و رسوا کر دے.انہوں نے آپ کے حبیب ﷺ کے حکم سے منہ موڑا ہے توں ان سے منہ موڑ لے.تباہ و برباد کر دے ان کو اور ان کی نسلوں کو.
اور پھر ایسا ہو جاتا ہے اللہ کی قسم ایسا ضرور ہوتا ہے میں نے اپنی آنکھوں سے گهر اجڑتے دیکھے ہیں. سکون تباہ ہوتے دیکھیں ہے.بظاہر پر سکون اور عیشِ آرام والی زندگی گزارتے نظر آنے والے گهروں کا سکون تباہ کرچکے ہوتے ہیں. مجھے آپ کو خبر نہ ہو یہ الگ بات ہے ورنہ،کبھی کسی کو پوچھ کے دیکھئیے گا کہ شادی سنت کے مطابق ہوئی تھی یا دنیاداروں والی اور پهر اندر کے حالات بھی پوچهیئے گا سب سامنے آجائے گا.چہرے خبریں دے دیتے ہیں سب کچھ پیسا ہی تو نہیں آخرکار اس "کریم رب" اور اس کے حبیب ﷺ کے احکامات بھی تو ہیں ہمارے لیئے وہ کون اپنائے گا ؟
قارئین !
یہ طلاقیں، بچوں کی تقسیم، میاں بیوی کے باہر ناجائز تعلقات، آپسی لڑائی جھگڑے، جادو، دین و دنیا کی مشکلات، قرضے، سود، بے روزگاری یہ سب قرآن شریف کی "بددعائیں" نہیں تو اور کیا ہیں ؟خدارا خود بھی ان نخوستوں سے بچیں اور"نبی کریم ﷺ" کی امت کو بچانے کی بھی ٹوٹی پھوٹی کوشش کریں.
یہ میسج بهلائی سمجھ کر والدین اور اپنی زندگی کا جو آغاز کرنے جارہے ہیں ان لڑکے لڑکیوں تک ضرور پہنچائیں شاید کسی کی دنیا و آخرت آپ کی وجہ سے بچ جائے. آمین
آخر میں ایک بات کہوں گا جس کی زندگی کے کسی بھی عمل میں "وہ کریم رب" اور اس کا "حبیب ﷺ" نہیں ہوگا وہ عمل وہ کام آپ کی تباہی کا پہلا خاموش پیغام ہو گا جس کا نقصان آپ یا آپ کی نسلیں بھگتیں گی.دعا کیا کیجئے کیونکہ جن خاص لوگوں کو رات کے آخری پہر کے سجدے نصیب ہوتے ہوں ان پر فرض ہے کہ وہ سوئی ہوئی امت کے لئے دعا کریں..

No comments:

Post a Comment

Majlis e zikar

" />If you cannot see the audio controls, If you cannot see the audio controls, listen/download the audio file here">listen/download the audio file here