Popular Posts

Saturday, May 7, 2016

  "اِنشاءاللّٰه" یا "اِن شاءاللّٰه"

بِسْمِ الْلّٰهِ الْرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
.       "اِنشاءاللّٰه" یا "اِن شاءاللّٰه"

★عام طور پر اردو لکھنے والے "اگر اللّٰه نے چاہا" کو "انشاءاللہ" لکھتے ہیں.
★دراصل ان شاءاللہ اور انشاءاللہ یہ دونوں الفاظ عربی کے ہیں جسکے معنی مختلف ہیں.

★جب یہ دونوں الفاظ عربی کے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ عربی میں ان دونوں الفاظ کے کیا معنی بیان کئے گئے ہیں.

★1- وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ
وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو.
سورہ مؤمن آیت-78
اس آیت کریمہ میں صرف اِنشاء تحریر ہے جسکے معنی ہیں پیدا کرنا دئے گئے ہیں.(پیداکرنا/بنانا/تخلیق کرنا)

★2- إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً
ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.
سورہ واقعہ آیت 35
یہاں بھی اِنشاء کے معنی بنانا لکھا ہوا ہے.(بنانا/پیدا کرنا/ تخلیق کرنا).

★اور ایک بات واضح ہوئی کہ اِنشاء کیساتھ اللہ نہیں لکھا گیا.

★3- قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَنَا مَا هِيَ إِنَّ الْبَقَرَ تَشَابَهَ عَلَيْنَا وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمُهْتَدُونَ
وه کہنے لگے کہ اپنے رب سے اور دعا کیجیئے کہ ہمیں اس کی مزید ماہیت بتلائے، اس قسم کی گائے تو بہت ہیں پتہ نہیں چلتا، اگر اللہ نے چاہا تو ہم ہدایت والے ہوجائیں گے.
سورہ البقرہ آیت 70
اس آیت مبارکہ میں اِن شاءاللہ کے معنی اگر اللہ نے چاہا دئے گئے ہیں.

★4- فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَىٰ يُوسُفَ آوَىٰ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ
جب یہ سارا گھرانہ یوسف کے پاس پہنچ گیا تو یوسف نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا کہ اللہ کو منظور ہے تو آپ سب امن وامان کے ساتھ مصر میں آؤ.
سورہ یوسف آیت 99
اس آیت میں انشاءاللہ کے معنی تحریر ہیں "اگر اللہ کو منظورہے تو"
یعنی "اگر اللہ نے چاہا تو"

★اِن- کے معنی ہے- اگر

★شاء- کے معنی ہے- چاہا

★اللہ- تو اللہ ہی ہے. (اور رہیگا)

★ان تینوں کو علحیدہ علحیدہ یکجا کیا جائے تو " اِن شاءاللہ " لکھا جائگا جسکے معنی ہیں اگر اللہ نے چاہا تو/ اگر اللہ کو منظور ہوا تو

★انشاء- کے معنی-بنانا/تخلیق کرنا

★اللہ تو اللہ ہی ہے (اور ریگا)

★لیکن اگر ان دونوں الفاظ کو علحیدہ علحیدہ یکجاء کیا جائے تو "اِنشاءاللہ" لکھا جائگا(جیساعموماً اردو میں لکھا جاتا ہے) جسکے معنی ہوئے "بنایا ہوا اللہ" /تخلیق کیاہوا اللہ" (نعوذوبااللہ).

★الحمدللہ "انشاءاللہ" اور "اِن شاءاللہ" کا فرق واضح ہوا ساتھ ہی ایک اور وضاحت کردوں کہ آج بھی خلیجی ممالک میں ان شاءاللہ 👉اسی طرح لکھا جاتا ہے صرف ہندوستان/پاکستان/بنگلادیش میں ہی انشاءاللہ👉اسطرح لکھا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے.

★اکثر واٹس اپ پر اردو کے میسیجس میں بھی انشاءاللہ ہی دیکھنے میں آتا ہے. اسلئے احباب اگر انشاءاللہ لکھتے ہیں تو اب ان شاءاللہ لکھنے کی عادت ڈالیں.

.                    🌷جزاک اللہ خیرکم🌷
.

4 comments:

  1. Really well explained

    ReplyDelete
  2. ماشاءاللہ

    ReplyDelete
  3. آپ کی پوسٹ کی پہلی آیت ہے اسکا حوالہ غلط دیا گیا ہے وہ سورۃ مومن سے نہیں بلکہ سورۃ المومنون سے ہے...

    ReplyDelete
  4. اِن شاءاللّٰه"
    ہم اپنی بس تک کوشش کرینگے ۔

    ReplyDelete

Majlis e zikar

" />If you cannot see the audio controls, If you cannot see the audio controls, listen/download the audio file here">listen/download the audio file here